ایشز سیریز، انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 398 رنز درکار

04:29 PM, 5 Aug, 2019

لندن: ایشز سیریز اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، سمتھ اور میتھیو ویڈ کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے 7 وکٹ، 487 رنز کیساتھ دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 398 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنا ہو گا۔

برمنگھم ٹیسٹ اختتام کی جانب بڑھنے لگا، آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو 398 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔ کینگرو بیٹسمین سٹیو سمتھ نے دوسری اننگ میں بھی سنچری داغ کر ناقدیں کے منہ بند کیے۔ وہ 142 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، میتھیو ویڈ 110 رنز پر نمایاں رہے۔

انگلش اوپنرز 13 رنز کیساتھ آج پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع کریں گے، اس سے قبل میزبان انگلینڈ پہلی اننگز میں 374 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

مزیدخبریں