آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس کل طلب کرلیا

02:27 PM, 5 Aug, 2019

راولپنڈی:آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بھارت کی جانب سے تقسیم کرنے اور کشمیریوں کی خودمختاری کی حیثیت کو ختم کرنے کے معاملے کے بعدچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کشمیر سے متعلق معاملے اور بھارتی جارحیت کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں