لاہور:اولمپئین خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور منیجر جب کہ سابق کپتان وسیم احمد اور سمیر احمد حسین کو معاون کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
پی ایچ ایف حکام خواجہ جنید ، وسیم احمد اور سمیر احمد حسین کی تقرری کا اعلان عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کریں گے۔ نئی ٹیم انتظامیہ کو 2ایونٹس کے لیے فی الحال ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ رانڈ اور ساتھ ایشین گیمز شامل ہیں۔
اولمپکس کوالیفائنگ راﺅنڈ ستمبر اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ابھی اس کا وینیو اور تاریخیں کنفرم نہیں کیں جب کہ ساتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہورہی ہیں۔
ان دونوں ایونٹس میں پرفارمنس کے بعد ٹیم انتظامیہ کے مستقبل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔