گلوبل ٹی 20لیگ، محمد حفیظ کی ففٹی ,شاداب خان نے 3وکٹیں اپنے نام کرلیں

01:31 PM, 5 Aug, 2019

برامپٹن:گلوبل ٹی 20کینیڈا لیگ میں ایڈمنٹن رائلز کے کپتان پاکستانی اسٹار محمد حفیظ نے 30گیندوں پر 55رنز سکور کیے اور شاداب خان نے 23رنز دیکر3وکٹیں لیں۔

گلوبل ٹی 20کینیڈا لیگ میں ایڈمنٹن رائلز نے وینیپیگ ہاکس کو 8وکٹ سے ہرادیا جب کہ فاتح ٹیم کے کپتان پاکستانی سٹار محمد حفیظ نے 30گیندوں پر 55رنز سکور کیے، ان کی اننگز میں 3چوکے اور3سکسر شامل رہے، اوپنر انشومن رتھ 87پر ناٹ آﺅٹ رہے، محمد عرفان4 اوورز میں 33 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔

ناکام سائیڈ کیلئے عمر اکمل نے 12رنز بنائے، شاداب خان نے 23رنز دیکر3وکٹیں لیں، محمد نواز اور حفیظ کو وکٹ نہیں مل پائی۔دوسرے میچ میں برامپٹن وولوز نے ٹورنٹو نیشنلز کیخلاف دلچسپ مقابلہ 11رنز سے کامیابی حاصل کرلی، فاتح الیون میں شامل شاہد آفریدی نے 8رنز بنانے کے بعد ایک وکٹ بھی لی، وہاب نے بھی ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزیدخبریں