نیویارک: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت او ر پاکستان میں عالمی ادارے کے فوجی مبصرگروپ نے مشاہدہ کیاہے اورحالیہ دنوں میں کنٹرول لائن پرفوجی سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں رپورٹ کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ قوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو جنوری1949 میں تعینات کیاگیاتھا جس کامقصد متنازعہ علاقے جموں وکشمیرمیں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کی نگرانی کرنا ہے۔
پاکستان نے مبصرگروپ کوکنٹرول لائن پرنگرانی کی اجازت دی تاہم بھارت نے ایسانہیں کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک حالات کو خراب ہونے سے روکیں اور کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ صبروتحمل کامظاہرہ کریں۔