اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔ سابق صدر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے اور پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد سابق صدر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ ن لیگی رہنماؤں سعد رفیق اور شاہد خاقان کے بھی پروڈکشن آرڈر کا اجرا کیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری، سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی۔ دوسری جانب لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی گئی۔