داسو میں فوجی ایمبولینس دریا میں گر گئی، کیپٹن سمیت 4 جوان شہید

09:59 AM, 5 Aug, 2019

شانگلہ: داسو کے قریب پاک فوج کی ایمبولینس دریائے سندھ میں گرنے سے کیپٹن سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔کوہستان کے علاقے داسو کے قریب پاک فوج کے کانوائے میں شامل ایمبولینس دریائے سندھ میں گر گئی جس سے کیپٹن سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کا کانوائے گلگت بلتستان جا رہا تھا اور ایمبولینس میں کیپٹن صہیب، ڈرائیور افضل، سپاہی علی اور سپاہی عبدالسلام سوار تھے۔ پولیس کنٹرول روم داسو کوہستان کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں