امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی

09:41 AM, 5 Aug, 2019

اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔ اعلیٰ سطحی امریکی وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ ایلس ویلز اپنے دورے کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں اور اپنے 5 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب معاون وزیر خارجہ پاکستانی سول و عسکری حکام کے ساتھ افغانستان میں قیام امن سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گی۔ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔

ان مذاکرات کے دوران باہمی اعتماد سازی کے علاوہ علاقائی امن و سلامتی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔ ایلس ویلز کے دورے کا مقصد پاک، امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

مزیدخبریں