عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،ن لیگ کا ثبوتوں کے ساتھ عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

02:40 PM, 5 Aug, 2018

لاہور: عام انتخابات 2018 ءمیں ن لیگ نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کر لیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیاہے اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ اس کیلئے کل لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ وائٹ پیپر بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 
خیال رہے کہ عمران خان عام انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر چکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کے تمام تحفظات کو دور کرنے کیلئے حلقے کھولنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری

عام انتخابات 2018میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کا شور مچایا جا رہا ہے اسی سلسلہ میں مسلم لیگ (ن)نے 38حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں