نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،ویرات کوہلی نے سٹیو سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی

02:01 PM, 5 Aug, 2018

دبئی: کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی ) نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے اور اس درجہ بندی کے مطابق ویرات کوہلی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ دوسرے اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔سٹیوسمتھ 32 مہینے بیٹمسینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے 149 اور 51 رنز کی اننگز کھیل کر ان سے یہ پوزیشن چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک روز میچز میں بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں