چلاس:گزشتہ دنوں تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے 12 سکولوں کو جلائے جانے کے بعد پولیس بھی ان ایکشن ہوگئی ہے اور ضلع دیامیر کے علاقوں داریل اور تانگیر سمیت چلاس میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان
پولیس کے مطابق ضلع دیامیر کے علاقوں چلاس، داریل اور تانگیر میں آپریشن جاری ہے، اس دوران علاقوں کی مکمل ناکہ بندی ہے، داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تانگیر میں آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ
آئی جی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے اس کے گھر سے خودکش جیکٹ، دستی بم اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ کل سے اب تک آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری
ثناءاللہ عباسی کے مطابق دیامیر میں سکول جلانے والے دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کو اس وقت فوری 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے:اسد عمر
خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں تخریب کاروں نے تعلیمی اداروں کو نذر آتش کیا تھا جس کا چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی سے رپورٹ طلب کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں