نیشنل گارڈ کی تقریب میں خطاب کے دوران وینزویلا کے صدر پر ڈرون دھماکوں سے حملہ

10:04 AM, 5 Aug, 2018

کاراکس:نیشنل گارڈ کی تقریب میں خطاب کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر ڈرون دھماکوں سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے تاہم 7 نیشنل گارڈ مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نکولس میڈورو نیشنل گارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون سے دھماکے کیے گئے جس میں صدر نکولس بال بال بچ گئے تاہم 7 نیشنل گارڈ مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

وینزویلا کے صدر نے ڈرون دھماکوں اور خود پر قاتلانہ حملوں کا الزام امریکا، کولمبیا اور اپنے ملک کی دائیں بازوں کی جماعت پر لگایا ہے۔وینزویلا کے وزیر اطلاعات نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب صدر نکولس تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون دھماکے سے پھٹے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری

صدر نکولس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حملے کی مالی مدد کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں امید ہے۔صدرنکولس نے بتایا کہ اڑتی ہوئی چیز ان کے سامنے پھٹی، ابتدا میں انہیں لگا کہ تقریب میں شاید کوئی تکنیکی خرابی ہوگئی لیکن اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں