دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے:بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

09:40 PM, 5 Aug, 2017

نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ امن میں پہل کی،دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر خارجہ نے پھر سے پرانا راگ الا پتے ہوئے ایک بار پھرپاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔انھوںنے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ امن میں پہل کی ہے۔
راجیا سبھا میں بات کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کیں، جامع مذاکرات کی بات ہوئی، خارجہ سیکریٹریز ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم مودی تو لاہور بھی گئے۔انھوںنے مزید کہا کہ نواز شریف نے برہان وانی کی تعریف کی، اسکو شہید اور مجاہد قرار دیا۔
سشما سوراج نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے واقعے کے بعد حالات خراب ہوئے ورنہ اس سے پہلے مذاکرات کیلئے اقدامات کیے جارہے تھے۔


مزیدخبریں