سری لنکن فاسٹ باؤلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کا شکار ، ٹیسٹ سیریز سے باہر

08:55 PM, 5 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کولمبو: سری لنکن فاسٹ باؤلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

پرادیپ بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے دوسرے سری لنکن کھلاڑی ہیں۔فاسٹ باؤلر سے قبل اسیلا گونارتنے بھی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ مینجر آسانکا گروسنہا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرادیپ گریڈ ون ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے ہیں جس کے باعث وہ دو ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔

مزیدخبریں