ارجن کپور اور کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے

07:14 PM, 5 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور اداکارہ کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار فلم ”فرضی “ میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار راج نیدی مورو اور کرشنا ڈی کے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں پہلے شاہد کپور کو مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن چند وجوہات کی بناءپر انہوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا لیکن اب اس فلم کے لیے ارجن کپور کو فائنل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کریتی سینن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہیروپنتی فلم سے کیا حالانکہ ارجن کپور کی پہلی فلم عشق زادے تھی اور بالی وڈ کی نوجوان جوڑی نے بہت جلد شہرت حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں