عرب اتحادی فوج یمن میں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں: المالکی

07:03 PM, 5 Aug, 2017

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اتحادی فوج یمن میں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کررہی بلکہ متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے میں معاون و مدد گار ہے۔

بین الااقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں ان اطلاعات کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا تھا کہ اتحادی فوج کی رکاوٹوں کے باعث صنعاءمیں اقوام متحدہ کے امدادی ہوائی جہازوں کو ایندھن کی سپلائی نہیں کی جاسکی۔
ترجمان نے کہا کہ صنعاءکا ہوائی اڈہ یمنی فوج کے کنٹرول میں نہیں بلکہ اس پر بدستور باغیوں کا قبضہ ہے۔
اس ہوائی اڈے پر کھڑے اقوام متحدہ کے ترقیاتی دارے کے مال بردار جہازوں کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اتحادی فوج سے کوئی تعلق نہیں۔
کرنل المالکی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام یمن میں ترقیاتی ادارے کے ڈائریکٹرکی طرف سے اتحادی فوج پر ایندھن کی سپلائی میں رکاوٹ عاید کرنے کا الزام بلا جواز ہے۔ اتحادی فوج نے کسی مقام پر امدادی آپریشن میں رکاوٹ کھڑی نہیں کی ہے۔ صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کو باغی خود ڈیل کررہے ہیں۔عرب اتحاد اور یمنی حکومت کی طرف سے صنعاءکو امداد کی فراہمی کی اجازت نہ دینے کا الزام قطعی بے بنیاد اور غلط معلومات کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں