افغان فورسز کا ضلع جانی خیل کو طالبان سے چھڑانے کا دعوی

06:43 PM, 5 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کابل: افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان اور افغان فورسز ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں، افغان فورسز نے ضلع جانی خیل کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا۔ ہلمند کے ضلع گریشک میں شدید لڑائی جاری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں طالبان کے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔ افغان فورسز نے انتہائی اہمیت کے حامل ضلع جانی خیل کو طالبان کے قبضے سے چھڑانے کا دعوی کیا ہے۔

پاک افغان شاہراہ پر واقع ضلع جانی خیل پر گزشتہ ماہ طالبان نے قبضہ جما لیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق ہلمند صوبے کے 14 میں سے 9 اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی طالبان کی عمل داری بڑھتی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں