اسلام آباد/کراچی: بینڈوڈتھ میں اچانک کمی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید طور پر متاثر ہوئی جبکہ اب تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس وقت پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست روی سے چل رہا ہے اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں (آئی ایس پیز)کے مطابق انہیں بینڈوڈتھ میں شدید کمی کا ہے جس کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا ہے۔
اب تک پی ٹی اے سمیت کسی سرکاری ادارے نے بینڈوڈتھ میں اچانک کی وجہ نہیں بتائی ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی سرکاری اطلاع نامہ جاری کیا گیا ہے۔ البتہ مختلف آئی ایس پیز نے اپنے صارفین کو ارسال کردہ پیغامات میں لکھا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ بینڈوِڈتھ میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور اس تکلیف کیلیے وہ اپنے صارفین سے معذرت چاہتی ہیں۔سرِدست آئی ایس پیز کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کے علاوہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس بھی سست ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا اور دیگر انٹرنیٹ ویب سائٹس تک رسائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں