امریتا سنگھ نے اپنی بیٹی کا دوستو ں سے ملنا بند کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پر ان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ امریتا سنگھ کی جانب سے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے قبل ہی پابندی عائد کردی۔

06:12 PM, 5 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پر ان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ امریتا سنگھ کی جانب سے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے قبل ہی پابندی عائد کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریتا سنگھ سارہ کی فلموں میں آمد سے اتنی خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے دوستوں سے ملنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور انہوں نے سارہ کو گھر سے شوٹنگ اور شوٹنگ سے گھر جانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے بیٹی پر پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے وہ نہیں چاہتیں ان کی بیٹی بلا وجہ خبروں کی زد میں آئے اس سے اس کے کیرئیر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہا اسٹارز ہمیشہ کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں خاص کر نوجوان اداکار اگر کسی کے ساتھ ہنس کر بات بھی کرلے تو میڈیا رائی کا پہاڑ بنادیتا ہے،اور وہ نہیں چاہتیں کہ کیرئیر کی ابتدا میں ان کی بیٹی کے بارے میں غلط قسم کی افواہیں گردش کریں۔
دوسری جانب سارہ اپنی والدہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں سے پریشان ہیں لیکن ایک اچھی بیٹی کی طرح وہ جانتی ہیں کہ ان کی والدہ ان کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گی وہ ان کے کیرئیر کیلئے صحیح ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ سارہ علی خان بہت جلد فلم ”کیدارناتھ“ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں ۔

مزیدخبریں