الرقہ میں 2000 جہادی اب بھی موجود ہیں، امریکی خصوصی مندوب

05:16 PM, 5 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

دمشق: شامی شہر الرقہ میں انتہا پسند گروپ داعش کے دو ہزار جنگجو موجود ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی امریکی اتحادی سریئن ڈیموکریٹک فورسز    جہادیوں کے اس اہم ٹھکانے کی بازیابی کی کوششوں کے لیے سرگرم ہے، تاہم انہیں ان جنگجوؤں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

شام میں اتحادی فورسز کے لیے خصوصی امریکی مندوب بریٹ مکگرک نے بتایا ہے کہ شامی فورسز الرقہ کا 45 فیصد علاقہ بازیاب کرا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا دو ہزار جنگجو اب بھی الرقہ میں موجود ہیں، جو غالبا فرار ہونے کے بجائے آخری دم تک لڑنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں