اسلام آباد: دانیال کی بھی سنی گئی اور سابق وزیر اعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے پنجاب ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ دانیال عزیز وزیرمملکت کا عہدہ دیے جانے پر نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور ملاقات کے دوران وفاقی وزیر بنائے جانے پر بضد رہے۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بنائے جانے کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔
یاد رہے گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کی دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ کا حصہ تو بنے لیکن انہیں وفاقی وزیر کی بجائے وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا جس پر وہ پارٹی قیادت سے ناراض تھے اور اس لئے ایوان صدر میں ہونیوالی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال نے عزیز پارٹی قیادت سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔
Narazgi ki khabron main koi sadaqat nahi. Nawaz Sharif ka saathi hoon aur dil se kaam kerta hoon . Leadership jaise kahe gi vaisa kerun ga
— Daniyal Aziz (@DaniyalNA116) August 4, 2017
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے ایک پیغام میں کہا تھا میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نواز شریف کا ساتھی ہوں اور دل سے انکے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں