لاہور:شہر میں لوڈشیڈنگ کا بحران پھر شروع ہوگیا ہے۔8 سے 10 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ۔ لیسکو کے مطابق اس وقت بجلی کی فراہمی2390 اور طلب 3260 میگا واٹ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 870میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع لیسکو کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر اہتمام علاقوں میں بجلی کی طلب 3260میگاواٹ جب کہ رسد 2390میگاواٹ ہے ،اسطرح بجلی کا شارٹ فال 870میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، شہری علاقوں میں 10 جب کہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،،جس سے شہر ی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ لیسکو حکام کا کہنا کہ مون سون کے موسم میں شہری برقی آلات استعمال کرتے وقت خاص احتیاط کریں اور شارٹ سرکٹ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لیسکو انتظامیہ کو اطلاع دیں ۔
لاہور میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ،8سے10گھنٹے بجلی غائب، شہری پریشان
11:21 AM, 5 Aug, 2017