کراچی :معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن عائشہ گلالئی کی بہن کے حق میں میدان میں آ گئیں۔ گلوکارہ نے عورتوں کے حق میں آوازاٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سوچ نے ان کو پریشان کر دیا ہے۔صرف پہناوے کی بنا پر کسی عورت کو کیسے جانچا جا سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ"نیکر پہنا کب جرم بن گیا ؟۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ ہمارے معاشرے کے مرد عورتوں کو کیسے جانچتے ہیں۔"
When did wearing shorts become a crime?! Times like these, I can't believe how our countrymen judge us women. @MariaToorpakai - love&support
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) August 3, 2017
یاد رہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کیے تھے جس کے بعد عائشہ گلالئی کی بہن جوکہ اسکواش چیمپئن ہیں انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مومنہ مستحسن کی اس ٹویٹ پر ان کو بھی عوام کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں