واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی جنگی جہاز نائجیریا کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔نائجیریا کو یہ جہاز بوکوحرام کے جنگجووں کے خلاف لڑائی کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
ان جہازوں کی فروخت کی اجازت ملنے سے نائجیریا کو ہتھیار فراہم کرنے پر عائد وہ پابندی ختم ہو گئی ہے جو اس کی فوج کی طرف سے مہاجرین کے ایک کیمپ پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو بتایا کہ اس نے نائجیریا کو 12 سپر ٹوکانو A-29 جہاز فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جن کی قیمت 59 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں