لندن: عامر خان اور فریال مخدوم کے تنازع میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ باکسنگ کے ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تو کبھی فریال مخدوم سے ملے ہی نہیں۔
Bantz aside, I hope you guys can resolve your situation or this is a hack as we have never even met! Plus I like my women BBW #ItWasntMe
— Anthony Joshua (@anthonyfjoshua) August 4, 2017
عامر خان کو ناک آوٹ کرنے والے انتھونی جوشوا نے ٹویٹر پر کہا کہ مذاق ایک طرف امید ہے آپ دونوں اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ لگتا ہے آپ کا اکاونٹ ہیک ہو گیا ہے۔
یاد رہے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی وجہ باکسر انتھونی جوشوا کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی فریال گزشتہ کافی عرصے سے کسی اور باکسر انتھونی جوشوا کیساتھ رہنا چاہتی تھیں۔ مزید ٹوئٹس میں عامر خان نے کہا کہ جوشوا جیسا باکسر میری مقابلے میں بالکل کچرا ہے میں تمھارے لئے اپنے گھر والوں کو چھوڑا۔
عامر کے اس فیصلے پر فریال نے بھی تگڑا جوابی وار کیا اور کہا تم دوسرے باکسر پر الزام لگاتے ہو تمہارا اپنا کیرئیر ختم ہو چکا ہے ۔ اس کے بعد فریال کا یہ دعویٰ سامنے آیا کہ انکا تو ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے مگر عامر یہ ماننے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا جو کچھ ہوا سب سچ تھا کوئی اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا۔ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی کے خوب چرچے ہوئے لیکن پھر نند، بھاوج، ساس بہو کے روایتی جھگڑوں نے سر اٹھایا تاہم ان جھگڑوں کو عامر نے گھر والوں سے علیحدگی کر کے ختم کیا لیکن پھر رِنگ میں مخالفین کو ناک آوٹ کرنے والا بیوی کے ہاتھوں رنگ سے باہر ہو گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں