لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی برقرار اور پانچویں روز بھی اسپتالوں میں ڈیوٹی دینے سے انکاری۔ مسیحاؤں کی ہڑتال کے باعث پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں مریض رُل گئے۔ آپریشن بھی ملتوی ہونے لگے اور پریشان حال مریض پوچھتے ہیں اُن کا کیا قصور ہے؟۔
دوسری جانب حکومت نے انوکھے لاڈلوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔ پنجاب بھر میں 5 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 47 ینگ ڈاکٹرز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
برطرف ہونے والوں میں جنرل اسپتال، جناح اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، شیخ زیداسپتال رحیم یار خان، الائیڈ اسپتال اور ڈی ایچ کیو فیصل آباد اور عزیز بھٹی اسپتال گجرات کے ینگ ڈاکٹرز شامل ہیں۔ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے ڈاکٹرز کی مزید لسٹیں بھی طلب کر لیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں