اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی وزیر نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں، معاملہ کمیٹی میں چلا گیا ہے ایسا نہ ہو عمران خان کو شرمندگی اٹھانی پڑے۔
عمران خان نے معافی مانگی تو ان کی معذرت قبول کروں گی ،نجی ٹی وی سے گفتگو میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ معاملہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں چلا گیا ہے ایسا نہ ہو عمران خان کو شرمندگی اٹھانی پڑے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان قوم سے اور قوم کی خواتین سے معافی مانگیں گے تو انہیں معاف کر دیا جائے گا کیونکہ اﷲ تعالیٰ بھی معافی مانگنے والے کو معاف کر دیتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی جو بھی ثبوت مانگے گی وہ دیئے جائیں گے لہٰذا عمران خان نے جو کیا ہے اس پر معافی مانگیں اور قوم سے معافی مانگیں اور قوم کی خواتین سے معافی مانگیں انہیں معاف کر دیا جائیگا ایسا نہ ہو کہ کمیٹی میں مزید چیزیں کھلیں جس پر انہیں اورشرمندگی اٹھانا پڑے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں