اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات پروزیراعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے مگروزیراعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے، عائشہ گلالئی گورنرکے پی کے اورامیرمقام سے رابطے میں تھی،(ن)لیگ اوردیگرجماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہیں.
امید ہے الزامات کاماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایاجائےگا۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دے رہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں میرے اورمیری جماعت کےخلاف کیسزناکام ہوگئے،ن(لیگ) اوردیگرجماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہیں،الزامات کاماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ گلالئی،گورنرکے پی اورامیرمقام سے رابطے میں تھی، ان تینوں اورعائشہ کے والدکے موبائل کابھی فرانزک آڈٹ ہوناچاہیئے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کےخلاف جنگ نہیں رکے گی،کرپٹ لوگوں کوبے نقاب کرنے کامیراعزم جاری ر ہے گا۔