نواب شاہ: فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق

09:04 PM, 5 Apr, 2025

نواب شاہ: نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں غیرت کے نام پر تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، قاضی احمد تھانہ ناصری کی حدود میں کارو کاری کے الزام میں دو خواتین اور ایک نوجوان کو قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم (ع) چانڈیو نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو کارو کاری کے الزام میں قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین میر زادی مسمات (ز) اور نوجوان (ح م) شامل ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ناصری ظفر علی کھوسو کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کارو کاری کا پیش خیمہ تھا، اور ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں