پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5 ہزار 500 روپے سستا

 پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5 ہزار 500 روپے سستا

کراچی: پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد سونا 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 4714 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 51 ڈالر سستا ہوکر 3038 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

دوسری طرف، چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 460 روپے کم ہوکر 3 ہزار 120 روپے ہوگئی ہے