کرپشن الزامات :خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سواتی کی جانب سے احتساب کمیٹی کو جواب جمع

کرپشن الزامات :خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سواتی کی جانب سے احتساب کمیٹی کو جواب جمع

پشاور :خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سواتی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی کو کرپشن الزامات پر اپنے جوابات جمع کرادیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اگر کرپشن ثابت ہوئی تو پی ٹی آئی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کرے گی، اور اگر وہ اس پر عمل نہیں کریں گے تو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسپیکر بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو اسپیکر اور پارٹی رہنما اعظم سواتی کے درمیان صلح کی کوشش کا ٹاسک وزیراعلیٰ محسود خان کو دیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر سپیکر کے خلاف بےقاعدگیاں ثابت ہوئیں تو انہیں ان کی اصلاح کرنے اور غلط فیصلوں کو واپس لینے کا وقت دیا جائے گا۔ سپیکر بابر سواتی پر بھرتیوں اور پروموشنز میں بےقاعدگیوں کے الزامات ہیں، جو ان کی پوزیشن پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔