کراچی: منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی غیر موجودگی پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا، تاہم تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان طلب کر رکھا تھا، تاہم پراسیکیوشن کے اعتراضات کے باعث عبوری چالان پولیس کو واپس کر دیا گیا تھا۔ ملزم ساحر حسن اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔