فضائی آلودگی کا ڈپریشن پر اثر: نئی تحقیق میں انکشاف 

02:02 PM, 5 Apr, 2025

کراچی: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فضائی آلودگی انسان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، اور اس کا ایک بڑا نتیجہ ڈپریشن کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔ چینی ہربن یونیورسٹی اور برطانوی کرانفیلڈ یونیورسٹی نے مل کر 12,000 افراد کا تجزیہ کیا جس کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا کہ کھلی فضا میں فضائی آلودگی کا سامنا کرنے والے افراد میں ڈپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سلفر ڈائی آکسائیڈ سب سے زیادہ آلودہ عنصر ثابت ہوا ہے جو ڈپریشن کی شدت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اسی طرح، کاربن مونو آکسائیڈ بھی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈالنے والا عنصر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے ان عناصر میں کمی لانے سے دماغی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔

مزیدخبریں