مودی حکومت کا مسلم مخالف وقف ترمیمی بل: مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج، بل کو سازش قرار دے دیا

01:45 PM, 5 Apr, 2025

نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مسلمانوں کا احتجاج ملک بھر میں جاری ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے اس بل کی منظوری کے بعد اب یہ بل بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور صدر کی منظوری کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرے گا۔

احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے اس بل کو مسلمانوں کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کے جائیداد کے حقوق کو غصب کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس بل کے ذریعے حکومت مسلمانوں کو پسماندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اس بل پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کی جائیداد کے حقوق کو چھیننا اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا ہے۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی مسلم مخالف پالیسیوں کا یہ تسلسل بھارت میں مسلمانوں کے استحصال کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

مزیدخبریں