نیویارک: پاکستان نے عالمی سطح پر دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے حصول اور ان کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی قونصلر عاطف رضا نے کہا کہ افغانستان میں چھوٹے گئے ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ چکے ہیں، جو پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ عاطف رضا نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان سے بلا روک ٹوک پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گرد گروپوں کی ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے، اور ان تنظیموں کو بیرونی امداد و مالی معاونت کی فراہمی پر بھی نظر رکھی جائے۔ عاطف رضا نے اس ضمن میں مزید کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔