نیویارک: پاکستان کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کو یہ رکنیت 2026 سے 2029 تک کے لیے ملی ہے۔
یہ انتخاب اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے ذریعے نیویارک میں ہوا۔ پاکستان نے اس کامیابی کو عالمی اعتماد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف عالمی کوششوں میں اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کرے گا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی اس میدان میں سرگرم رہا ہے اور اب اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے مزید فعال کردار ادا کرے گا۔