اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت تب تک قائم ہے جب تک اتحادی ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے کرے، حکومت گرانی ہے گرائے۔مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت تب تک قائم ہے جب تک اتحادی ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے کرے، حکومت گرانی ہے گرائے۔
مصدق ملک نے کہا کہ پہلے دن ن لیگ نے آفر کی تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کی۔ مسلم لیگ نے وفاقی حکومت پاکستان کو آئینی بحران سے بچانے کیلئے لی، اپنا سیاسی سرمایہ خطرے میں ڈالا۔
انہوں نے تحریک انصاف کو چیلنج دیا کہ احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، ہماری حکومت تب تک قائم ہے جب تک اتحادی ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے کرے، حکومت گرانی ہے گرائے۔
ہماری حکومت تب تک قائم ہے جب تک اتحادی ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے کرے، حکومت گرانی ہے گرائے:مصدق ملک
10:05 PM, 5 Apr, 2024