نوڈیرو:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔میثاق معیشت کے لیے تمام جماعتوں کوحکومت کاساتھ دینا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کانوڈیرو میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔میثاق معیشت کے لیے تمام جماعتوں کوحکومت کاساتھ دینا ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ ہم نےعوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
ا نہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا، عدالتی اصلاحات پر کام کرکے عام آدمی کو انصاف دلایاجاسکتا ہے۔
انتخابات میں عوام نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دے دیا ہے، عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، عوامی چاہتے ہیں کہ سارے مل کر مسائل کا حل نکالیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، مسائل کےحل میں منتخب نمائندوں کا اہم کردار ہے، منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے مشکور ہیں، پاکستان معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مشکل میں ہے۔
پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے،میثاق معیشت کے لیے تمام جماعتوں کوحکومت کاساتھ دینا ہوگا: بلاول بھٹو
08:30 PM, 5 Apr, 2024