لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے۔
لاہور میں پنجاب ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں، شہدا کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد بنائے گئےنیشنل ایکشن پلان کی سب نے تعریف کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے، جنوبی پنجاب میں گینگز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ایک سیاسی جماعت نے حساس تنصیبات پر حملے کرکے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ہمیں کپیسٹی بلڈںگ کی طرف جانا ہے ، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم جرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے بھی اقدام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی کو سیاسی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کی جانب سے ملٹری تنصیبات پر حملے کئے گئے ، میں اس جماعت کا نام نہیں لینا چاہتی، سیاسی فاشزم بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے، اسی وجہ سے اس منصوبے کو نشانہ بنایا گیا، جب پاکستان کی بات ہوتی ہے تو ہمارے نظریات پیچھے چلے جاتے ہیں ۔ پنجاب میں دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ امن وامان ہے۔