راولپنڈی : بانی پی ٹی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں ایپکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ کور کمیٹی کے اوپر ایک اور ایپکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں ایپکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ایپکس کمیٹی پالیسی ساز ادارہ ہوگا جو تمام پارٹی کے امور کا ذمہ دار ہوگا۔دس رکنی ایپکس کمیٹی تمام پارٹی امور کا فیصلہ کرے گی۔
ایپکس کمیٹی میں علی امین گنڈا پور ، اسد قیصر اور شیر افضل مروت، بیرسٹرگوہر ، خالدرشید، عون عبا س ، حماد اظہر ، حافظ فرحت اور عمر ایوب بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے حتمی ہوں گے۔