کراچی والوں کے لیے خوشخبری ، سندھ حکومت کا  عید کے بعد   نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اعلان  

04:09 PM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:  کراچی والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے خوشخبری  ہےکہ  سندھ حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں عید کے بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اعلان  کیا ہے۔ 

پیپلز پارٹی کے ترجمان اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا اس بارے میں کہنا ہےکہ  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ عید کے بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا آغاز کرے گا جس میں کراچی اور میرپور خاص میں منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کے لیے عید کے بعد اورنج لائن اور گرین لائن ٹی کے درمیان مفت شٹل سروس کا بھی آغاز کرے گی۔

مزیدخبریں