لاہور:مشکوک خطوط کے معاملے کے بعد ملک بھر کے پوسٹ آفس کو الرٹ جاری کردیاگیاہے۔ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان پوسٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مشکوک خطوط ملنے پر ملک بھر کے پوسٹ آفس کو الرٹ جاری کردیاہے۔
ڈی جی پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ کسی بھی خط کو چیک کرنے کے لیے دستانے اور ماسک کا استعمال لازم ہے۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی مشکوک خط کے ملنے پر فوری طور پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود تھے۔