9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عمر ایوب کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

03:48 PM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

سرگودھا: سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

 اس موقع عمرا ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمر ایوب کو 25 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے میانوالی پولیس کو آئندہ تاریخ پر مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف میانوالی میں 9 اور 10 مئی کو ہنگامہ آرائی کے 3 مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں