اسلام آ باد: قومی اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل پیر کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کیے جانے سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 15 اپریل پیر کے روز شام 5 بجے ہوگا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرٹیکل 54 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے۔