پی پی 133: دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کو ایک اور شکست، مسلم لیگ ن کے رانا ارشد کامیاب

02:47 PM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

شاہ کوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد کامیاب قرار پائے۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد نے 44 ہزار 323 ووٹ حاصل کیے جب کہ آزاد امیدوار میاں عاطف نے 41 ہزار 632 ووٹ حاصل کیے۔


مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد 2 ہزار 691 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔ اس نشت پرپہلے آزاد امیدوار میاں عاطف کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں