پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید مستعفی,عامر میر کی تعیناتی متوقع

02:24 PM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی سی بی میں ایک اور استعفیٰ آگیا۔  ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ 


عالیہ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔عالیہ رشید پی سی بی مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں ۔ اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنی ٹیم لانا چاہتے ہیں اس لیے پہلے سے موجود ڈائریکٹرز مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ سابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی تعیناتی متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں