اسلام آباد ہائیکورٹ کی زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی بیرون ملک جانے اور پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔


چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے ، جس پر وکیل علی بخاری نے بتایاکہ مسئلہ یہ  ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن  کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔

وکیل علی بخاری نےاستدعا  کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا  پاسپورٹ جاری کیاجائے، پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔ زین قریشی کا  نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔

 
عدالت نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے اور سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں