مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ،آمنہ کامران کو ایکٹنگ پرنسپل ایچیسن کالج کا چارج مل گیا

10:52 AM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پرنسپل ایچی سن کالج  مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔

 
مائیکل اے تھامسن بیرون ملک روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب کی جانب سے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، بورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔

آمنہ کامران اس وقت سینئر ہیڈ مسٹریس سینئر سکول کے طورپر کام کر رہی ہیں۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آمنہ کامران اور خالد نون برسار مائیکل تھامسن کی غیرموجودگی میں انتظامی فرائض سرانجام دیں گے۔

پرنسپل ایچیسن کالج مائیکل اے تھامسن اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے درمیان ہونے والے تنازع میں ایچیسن کالج بورڈ آف گورنرز  کی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے۔مائیکل اے تھامسن بیرون ملک روانہ ہو گئے،پرنسپل مائیکل اے تھامسن کی جانب سے لکھا جانیوالا خط منظور ہوگیا ۔ ورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی،جس کے بعد مس آمنہ کامران کو ایکٹنگ پرنسپل ایچیسن کالج کا چارج دیدیا گیا۔ 

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیس معافی سے متعلق اہم شرائط کیساتھ پالیسی کی منظوری دیدی گئی، بورڈ آف گورنرز نے 100 فیصد فیس معافی اور تمام بچوں کوفیس معافی دینے کی شدید مخالفت کی۔

جونیئر، پریپ کے بچوں کو 50 فیصد تک فیس معافی کی منظوری دے دی گئی، حافظ قرآن کی پچاس فیصد فیس معافی بھی منظور کر لی گئی جبکہ بورڈ نے سینئر سکول کے بچوں کی فیس معافی کی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا۔

گورنر پنجاب نے بطور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سارے معاملے کو خود ہی بورڈ کے سامنے بھی رکھ دیا ہے ، اختلاف پر مشاورت کے لئے تیار ہیں۔

بورڈ ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت مد نظر رکھنا ہوگا۔ایچی سن کالج کے بیشتر ممبران نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے قبل کمیٹی کی رپورٹس کو مدنظر رکھا جاتا تو بہتر تھا، مائیکل اے تھامسن نے ایچی سن کالج کو بہت بہتر کیا ، ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل  تھامسن کی 28 دن کی ایکس پاکستان چھٹی منظورکرلی۔

مزیدخبریں