وزیر اعظم کل سعودی عرب جائیں گے، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی

10:36 AM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم  شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد عمرہ بھی ادا کریں گے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان ک دعوت دیں گے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری، عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ سعودی عرب ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے منصوبوں میں سعودی سرمایہ کاری جاری ہے۔ 

مزیدخبریں