ججز دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، آرسینک کی موجودگی کا انکشاف

10:16 AM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد ، لاہور : سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو بھجوائے گئے دھمکی آمیز خطوط کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا  ہے۔آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن ، ناک کی سوزش اور خون کا بہاؤ ہوسکتا ہے ۔سی ٹی ڈی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے۔

ججز کو دھمکی آمیز خطوط کس نے لکھے  ابھی تک واضح نہ ہوسکا .فرانزک رپورٹ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی۔ذرائع کے مطابق پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن ، ناک کی سوزش اور خون کا بہاؤ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  سی ٹی ڈی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے ۔ ویڈیو میں موجود مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی نے ویڈیو میں موجود کچھ مشکوک افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ کےججز کو مشکوک خطوط  کی تحقیقات   جاری ہے۔مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط ملنے کےبعدججز اور عدالتوں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں